اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کی مبارکباد

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپین جاپان کے خلاف فتح اور کانسی کا تمغی حاصل کرنے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی و سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور سوشل میڈیا پر ٹویٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

 

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں قوم کو پاکستان ہاکی کی جیت پر مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے پیغام میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتح کو خوش آئیندقرار دیا ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی و حکومتی شخصیات نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین سے قومی ہاکی ٹیم کی کامیابی کے حوالہ سے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان کے تشخص کو کھیل کے ذریعہ دنیا بھر میں مثبت انداز میں پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ سمیت پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اعلی حکومتی و سیاسی شخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔

تعارف: newseditor