آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ ‘ کوئٹہ کے مختلف گراؤنڈ میں جاری.

 

اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد
___________
چوتھا ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ

کوئٹہ / محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری چوتھا ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2023 کوئٹہ کے مختلف پانچ گراؤنڈ میں جاری ہے۔

ایوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچ نوشکی میں شہید ضیا فاؤنڈیشن سوراب کو ایک کے مقابلے تین گولز سے شکست دے دی۔ جب کہ قیوم پاپا فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں فیلکن فٹبال کلب نے تین گول سے گوادر پورٹ کو شکست دی گوادر پورٹ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

اسی طرح ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں پہلا میچ لیاری ٹائیگرز اور صوبہ پنجاب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

مالی باغ فٹ بال گراؤنڈ میں بھی افغان ٹی وی اور ینگ کچلاک کا میچ صفر صفر سے برابر رہا۔ ایوب اسٹیڈیم میں کھیلا گیا دوسرا میچ کے پی کے اور افغان اکیڈمی کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا یزدان خان فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام اباد اور نصیراباد مد مقابل ہوئے تاہم میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔قیوم پاپا میں کھیلے گئے

دوسرے میچ میں اشرف شوگر ملز اور نیشنل سپورٹس کوئٹہ مد مقابل ہوئے یہ میچ بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نمسو ہزارہ نے رخشان ڈویژن کو تین صفر سے شکست دے دی جبکہ مالی باغ میں کھیلے گئے

دوسرے میچ میں مدو محمدن نے سخت مقابلے کے بعد فاٹا کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دے دی۔یزدان خان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلوچ کوئٹہ نے دیبہ محمدن کو دو صفر سے شکست دے دی اور میں اپنے نام کیا۔

قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں جس میں وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی نے ٹائیگر رئیسانی فٹبال کلب کی نمائندگی کی اور بہترین کھیل پیش کیا تاہم وہ اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرا سکے

اس میچ میں سبی ڈویژن نے ٹائیگر رائسانی فٹبال کلب 2 کی مقابلے تین گول سے شکست دے دی۔ ایوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں کے آر ایل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد بلوچ کلب دالبندین کو ایک کے مقابلے 11 گول سے عبرت ناک شکست دے دی۔

مالی باغ میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں کوئٹہ زورآور اور کینڈی لینڈ کراچی کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اسی طرح ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں کھیلا گیا تیسرا میچ جو کہ سردار یار محمد شہید فٹبال کلب چمن اور پوپو فٹبال کلب اسلام اباد کے مابین کھیلا گیا

انتہائی دلچسپ رہا۔ اوپو فٹبال کلب نے پہلے ایک گول کی برتری حاصل کی تاہم میچ کے اخری لمحات میں سردار یار محمد شہید فٹبال کلب چمن نے اسے برابر کر دیا اور یوں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

اج کے مختلف گراؤنڈ میں سیکرٹری سپورٹس محمد اسحاق جمالی ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ اور دیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر ان میچوں میں شرکت کی اور میچوں سے لطف اندوز ہوئے۔

 

 

error: Content is protected !!