بابر اعظم کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی میں شامل ہو گئے

ورلڈ کپ کی فائنلسٹ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز چھوڑ دی۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد وہ پشاور زلمی میں شامل ہوگئے ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے  تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ہیں۔

error: Content is protected !!