آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زیر کرلیا

پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان آئرلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، ندا ڈار 61 بنانے میں کامیاب ہوئیں جبکہ عالیہ ریاض 24 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں، آئرلینڈ کی جانب سے اوریا پرینڈرگاسٹ نے تین جبکہ آرلینی کیلی اور لورا ڈیلینی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔۔

 

جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، آئرلینڈ کی جانب سے گیبی لیوس نے 69 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اوریا پرینڈرگاسٹ نے 39 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، نشرہ سندھو اور غلام فاطمہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor