گورنر سندھ سے ہاکی لیجنڈ اصلاح الدین کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ہاکی لیجنڈ اصلاح الدین نے گورنر ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں ہاکی کے فروغ ،کالج کی سطح پر طالب علموں کی ہاکی کی جانب راغب کرنے اس ضمن میں موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اولمپین اصلاح الدین پوری قوم کا فخر ہیں کیونکہ پنالٹی کارنرز پر ان کے ڈیشز سے مخالف ٹیمیں حیران رہ جاتی تھیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اصلاح الدین کی بطور کھلاڑی،کپتان اور کوچ بے پناہ خدمات ہیں۔ ہاکی لیجنڈ اصلاح الدین نے اپنی کتاب ڈیش تھرو مائی لائف(Dash through my life)بھی گورنر سندھ کو پیش کی۔

error: Content is protected !!