آسڑیلوی آل رائونڈر گلین میکسویل ٹانگ تڑوا بیٹھے

آسٹریلیا کے آل رائونڈر گلین میکسویل دوست کی سالگرہ پر پھسلنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں 3 ماہ کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ واقعہ میلبرن میں ہفتے کی شب پیش آیا جہاں میکسویل اپنے دوست کی 50 ویں سالگرہ میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ سالگرہ کی پارٹی کے دوران میکسویل کا پائوں پھسل گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ پارٹی کے دوران میکسویل اپنے ایک اور دوسٹ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں گر پڑے

 

کرکٹر کے دوست ان کی ٹانگ پر گرے جس کے باعث ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ اس حادثے میں دوست محفوظ رہے۔رپورٹس کے مطابق 34 سالہ میکسویل کا اتوار کو آپریشن ہو گا تاہم اگلے ہفتے سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں میکسویل نہیں ہوں گے۔ڈاکٹرز نے آسٹریلوی کرکٹر کو 3 ماہ یا اس سے زیادہ کا آرام کا مشورہ دیا ہے، گلین میکسویل کی جگہ آسٹریلوی اسکواڈ میں سین ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!