آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ انگلش بائولر سان کرن کو دیا گیا ، سام کرن ہی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا، سام کرن نے فائنل میں تین وکٹیں حاصل کیں ، پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم کی جیت کی خوشی ہے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کی بھی خوشی ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس ایوارڈ کا اصل حقدار بین سٹوکس ہے جس نے شاندار 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی اور جیت گئی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کسی طرح بھی آسان حریف نہیں ہے پاکستان کی ٹیم نے بہترین فائٹ کی کھیل میں بہرحال ایک ٹیم کو جیتنا اور ایک اور ہارنا ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں پوری ٹیم اور انگلش شائقین کو شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔