حیدرآباد ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور حیدرآباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری دوسری سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے تیسرے روز فٹ سال، تھروبال اور رسہ کشی کے مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب(آج) جمعرات کو ہوگی جس کے اختتام پر پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ، میڈلز اور اسناد تقسیم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ بوائز انڈر 19 کے مقابلوں میں جامعہ ہائر سیکنڈری اسکول نے پہلی، فاؤنڈیشن پبلک سکول نے دوسری اور گوڑنمنٹ بوائز ڈگری کالج قاسم آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
فٹسال بوائز انڈر 13 کے مقابلوں میں آئی بی اے پبلک سکول نے پہلی اور فاؤنڈیشن پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فٹسال، بوائز انڈر 16 کے مقابلوں میں فاؤنڈیشن پبلک سکول نے پہلی اور آئی بی اے پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فٹسال گرلز انڈر 16 کے مقابلوں میں آئی بی اے پبلک سکول نے پہلی اور حیات سکول مین کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
فٹسال گرلز انڈر 19 کے مقابلوں میں حیات سکول مین کیمپس نے پہلی اور آئی بی اے پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تھرو بال گرلزانڈر 13 کے مقابلوں میں کاؤنٹی کیمبرج نے پہلی اور گورنمنٹ: گرلز ہائی سکول لطیف آباد نمبر:6 نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تھرو بال گرلز انڈر 16 کے مقابلوں میں حیات کالج فاطمہ کیمپس نے پہلی اور آئی بی اے پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تھرو بال گرلز انڈر 19 کے مقابلوں میں گوڑنمنٹ شاہ لطیف گرلزڈگری کالج نے پہلی اور حیات کالج فاطمہ کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
تھرو بال بوائز انڈر 19 کے مقابلوں میں گوڑنمنٹ بوائزڈگری کالج قاسم آباد نے پہلی اور آئی بی اے پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹگ آف وار بوائز انڈر 13 کے مقابلوں میں فاؤنڈیشن پبلک سکول نے پہلی اور القمر سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹگ آف وا بوائز انڈر 16 کے مقابلوں میں آئی بی اے پبلک سکول نے پہلی اور حیات سکول مین کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹگ آف وار گرلز انڈر 13 کے مقابلوں میں گوڑنمنٹ گرلز ہائی سکول لطیف آباد نمبر: 6 نے پہلی اور آئی بی اے پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹگ آف وار گرلز انڈر 16 کے مقابلوں میں آئی بی اے پبلک سکول نے پہلی اور حیات سکول مین کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔لاڑکانہ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد رمضان جمالی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، حیدر آباد اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد علی مخدوم صدر اور سیکرٹری عائشہ رزاق بھی موجود تھی۔
گیمز میں کھیلوں کے نو مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں باسکٹ بال، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹسال، تھرو بال، ٹگ آف وار، نیٹ بال، ٹیبل ٹینس اور رسی چھوڑنا کے مقابلے شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں تین ایج کیٹیگریز کے مقابلوں میں لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں جن میں بوائز اینڈ گرلز، انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 کے مقابلے شامل ہیں۔