آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسڑیلیا نے انگلینڈ کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس آسڑیلیا نے جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز سکور کئے، انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان نے 134 رنز بنائے ڈیوڈ ویلی 34 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، آسڑیلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے اور ایڈم زمپا نے تین تین جبکہ مارکس سٹوئنس اور مچل سٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 46.5 اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، آسڑیلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 86، سٹیون سمتھ نے 80 ناٹ آئوٹ اور ٹریوس ہیڈ نے 69 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے دو جبکہ کرس جارڈن اور لیام ڈائوسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔