چنا رسپرکرکٹ لیگ دبئی میں جنوبی ایشیائی قوموں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے حسن افضل خان

( عجمان /یو اے ای)۔ متحدہ عرب امارات میں متعین پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان نے کہا ہے کہ چنار سپر کرکٹ لیگ دیارغیر میں بسنے والے پاکستانیوں کی بڑی لیگ ہے ہمیں خوشی ہے کہ سپر لیگ ہم وطنوں کو نہ صرف کھیل کے میدان سے صحت مند سرگرمی فراہم کررہی ہے بلکہ اس ایونٹ سے کھلاڑیوں کوروزگار بھی میسر آرہاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے عجمان کے مقامی ہوٹل میں کرکٹ لیگ کی کٹس کی رونمائی کی تقریب کے موقع پرکیا حسن افضل خان کاکہنا تھا کہ چنار سپر لیگ دوستی کے رشتوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کمیونٹی کے درمیان روابط کابہترین ذریعہ ہے جس پر لیگ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کومبیکس اسپورٹس کے سی ای او عمر سعید نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیگ متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین اقدام ہے سپر لیگ جیسے ایونٹ نئے باصلاحیت نوجوانوں کو آگے آنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم بھی ہے ہمارا ادارہ مستقبل میں بھی ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں میں اپنا بھرپورکردار اداکرے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر چنار سپرلیگ راجہ امجد کاکہنا تھا کہ لیگ کے سیزن فور کے قبل تین کامیاب سیزن کرانے پر انتظامیہ کی ٹیم پر ہم سب کو فخر ہے یہ صرف کھیل ہی نہیں بلکہ ہمیں دیار غیر میں اپنے اپنے ملک کا نام روش کرنے کا بھی ایک موقع ملتا ہے ڈاریکٹر لیڈنگ سپورٹس راجہ اسد خالد نے قونصل جنرل حسن افضل خان کو شیلڈ پیش کی اس موقع پر قونصل جنرل حسن افضل خان نے سپانسرزکے ہمراہ ٹیم کے کپتانوں میں کٹس تقسیم کیں واضح رہے کہ چنار سپر لیگ سیزن فور 19 فروری سے شارجہ البتایا کرکٹ گراونڈ اور اوول کرکٹ گراوئنڈ عجمان میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!