پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ اپنے والد کی طرح وکٹ کیپر نہیں بننا چاہتے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بڑے ہوکر کرکٹر بننے سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو آج والد کی بیٹنگ کیسی لگی؟ جواب میں عبداللہ نے کہا کہ بیٹنگ اچھی تھی، چوکے چھکے بھی مارے ہیں اور انہوں نے 102 رنز بنائے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں عبداللہ نے کہا کہ وہ مستقبل میں آل رائونڈر بننا چاہتے ہیں، بولنگ محمد عامر کی طرح اور بیٹنگ بابر اعظم کی طرح کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دی تھی، سابق کپتان نے 49 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔