حسن علی نے بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بیٹی کے ہمراہ لی گئی تصاویر شیئر کردی ہیں جسے صارفین کی جانب سے بہت پزیرائی مل رہی ہے۔کرکٹر حسن علی انسٹاگرام پر بڑے سرگرم رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی فیملی کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔گذشتہ روز بھی کرکٹر حسن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی اپنی بیوی اور ننھی پری کے ساتھ موجود ہیں،ان تصاویر کے کیپشن میں حسن علی نے لکھا کہ پورے خاندان کا پیار، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی اور ان کی اہلیہ سامیہ خان ایک جیسے رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کی بیٹی سفید فراک میں ننھی پری معلوم ہورہی ہے۔

 

ننھی پری یہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر کئی پیجز کی جانب سے شئیر کی جا رہی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کر رہے ہیں۔فاسٹ بولرحسن علی اوران کی اہلیہ سامعہ آرزو نے رواں سال مئی میں اپنی بیٹی ہیلینا کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی تھی اور سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔حسن علی کی شادی 20 اگست 2019 کو میں ہوئی تھی شادی کے بعد سامعہ دسمبر 2019 میں پاکستان آئی تھیں جہاں اس جوڑی کا ولیمہ حسن کے آبائی گاں میں منعقد ہوا تھا۔

تعارف: newseditor