انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

 

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جوروٹ کی پانچ درجے ترقی ہوئی، نمبرون ٹیسٹ بیٹر بن گئے، کین ولیمسن 2 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پرآگئے۔

 

مارنس لابوشین کی تنزلی ہوئی، تیسرے نمبرچلے گئے جبکہ قومی کپتان بابراعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے ، ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

 

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹر کی رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پرآ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔

 

اسی طرح آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ 4 درجے تنزلی کی بعد چھٹے، عثمان خواجہ رینکنگ میں 2 درجے ترقی کے بعد ساتویں اور انگلینڈ کے ہیری بروک 5 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

 

جبکہ آئی سی سی کی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے ، بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے، ربادا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے، پیٹ کمنز ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے، انگلینڈ کے اولی رابنسن اور آسٹریلیا کے نیتھن لیون ایک ایک درجے ترقی بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

 

error: Content is protected !!