لنکا پریمیئر لیگ 2022 کا آغاز 6 دسمبر 2022 کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا جس کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن جافنا اور گال کے درمیان سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ 20 میچز پر مشتمل ہوگا جو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد کینڈی اور کولمبو میں مقابلے ہوں گے۔ آخری راؤنڈ کے مقابلے بھی کولمبو میں آر پی آئی سی ایس میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل 23 دسمبر 2021 کو کولمبو کے آر پی آئی سی ایس میں کھیلا جائے گا جبکہ کوالیفائر 1 اور ایلیمنیٹر 21 دسمبر کو ہوں گے۔ ناک آؤٹ راؤنڈ میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے کوئی وقفہ نہیں ہے کیونکہ کوالیفائر 2 22 دسمبر کو ہوگا۔ سری لنکا پریمیئر لیگ 2022 سری لنکا کا سب سے بڑا مقامی ٹورنامنٹ ہے جو بین الاقوامی خصوصیت کے ساتھ 24 میچز پر مشتمل ہوگا جس میں صف اول کے مقامی اور بین الاقوامی کرکٹرز شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے آئندہ ایڈیشن میں متعدد کرکٹ ستارے شرکت کررہے ہیں جن میں پاکستانی شعیب ملک کے علاوہ ایون لیوس، کارلوس بریتھ ویٹ، جینمین ملان، ڈوین پریٹوریس ، ڈی آرسی شارٹ اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔