پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ہاکی کی سرگرمیاں ملتوی کردیں،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلہ میں لگائے گئے چار آفیشلز کی حادثہ میں شہادت پر لواحقین کے لئے شہداء پیکیج کا مطالبہ کیا گیا تھا جوکہ صوبائی و وفاقی حکومتوں کی جانب سے اس بابت تاحال کوئی پیش رفت نہ ھوسکی ھے،
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام صوبائی ایسوسی ایشنز سمیت پی ایچ ایف سےملحقہ یونٹ کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چار سینئر ہاکی آفیشلز بلوچستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ مجاہد اسلام بٹ، کوٸٹہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میر علی کرد، بلوچستان ہاکی پلیئر ٹیکنیکل آفیشل سلیکٹر عبدالرحیم درانی اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے ممبر و ٹیکنیکل آفیسر امتیاز شاہ جو کہ پرائم منسٹر کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں خضدار سے ٹرائلز مکمل کرکے واپس آرہے تھے دوران سفر روڈ حادثے میں انکی شہادت ہوگئی اس حوالے سے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے صوبائی و وفاقی اداروں کو مرحومین کی فیملیز کے لئے شہداء پیکیج کی درخواست کی جسکی بابت تاحال کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جواب موصول نہ ھوا ھے۔ اس بابت پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھی صوبائی و وفاقی ارباب اختیار کو درخواست کی گئی۔
بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے بذریعہ لیٹر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرائم منسٹر ٹیلٹ ہنٹ پروگرام (ہاکی) کی تمام سرگرمیاں ملتوی رکھتے ہوئے متعلقہ صوبائی اور وفاقی محکمہ جات سے لواحقین کیلئے امداد کی درخواست بھی کی گئی تھی جوکہ تاحال حکومت کی جانب سے کسی قسم کی امداد جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی اس بات کسی قسم کے اقدامات سے متعلق مطلع کیا گیا۔ لہذا صدر پی ایچ ایف برگیڈیئرر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لواحقین کو امداد کی فراہمی تک پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام (ہاکی) سے متعلق تمام سرگرمیاں ملتوی رکھنے کا اعلان کیا ہے. اس بابت تمام متعلقہ یونٹس محکمہ جات کو بھی مطلع کردیا گیا۔