نکولس پورن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن ویسٹ انڈیز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ نکولس پورن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے الگ ہوئے ہیں۔نکولس پورن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کارکردگی مایوس کن رہی، میں نے کپتانی کے حوالے سے بہت کچھ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ میں کارکردگی کا جائزہ لینے والے عمل کے لیے حاضر ہوں، میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کو مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور اس کے بعد تیاری کے لیے وقت دینا چاہتا ہوں۔ڈائریکٹر آف کرکٹ ویسٹ انڈیز جمی ایڈمز کا کہنا ہے کہ نکولس پورن کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت کے لیے وقت دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔جمی ایڈمز نے کہا کہ میری نکولس پورن سے بات ہوئی ہے، وہ مستقبل میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

error: Content is protected !!