فیفا ورلڈ کپ، پولینڈ اور میکسیکو کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں پولینڈ اور میکسیکو کا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو گیا، پولینڈ کو میچ جیتنے کا یقیناً موقع ملا مگر ان کے کھلاڑی رابرٹ لیوینڈوسکی نے ملنے والی پینلٹی کک ضائع کردی، پولینڈ کے کھلاڑی لیوینڈوسکی آج تک عالمی کپ مقابلوں کے کسی بھی میچ میں گول سکور کرنے میں ناکام رہے ہیں آج ان کے پاس گول کرنے کا بہترین موقع تھا تاہم ان کی لگائی گئی پینلٹی کک میکسیکو کے گول کیپر گیلرمو اوچووا نے روک لی، دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی سرتوڑ کوشش کی گئی مگر کوئی بھی ٹیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی

تعارف: newseditor