فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں آج مراکش، کروشیا، جرمنی اور سپین کی ٹیمیں ان ایکشن ہونگی

فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز بھی چار میچز کھیلے جائیں گے، پچھلے ایڈیشن کی رنرز اپ ٹیم کروشیا اور دو سابق چیمپئنز ٹیمیں جرمنی اور اسپین بھی حریف ٹیموں کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔چوتھے روز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے مراکش اور 2018 کی رنرز اپ ٹیم کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ گروپ ایف کا مقابلہ ہے۔

 

دوسرا میچ 2014 میں ورلڈ کپ جیتنے والی جرمنی اور جاپان کے درمیان شام 6 بجے ہوگا، ان ٹیموں کا تعلق گروپ ای سے ہے۔گروپ ایف کا دوسرا میچ رات 9 بجے سابق چیمپئن اسپین اور کوسٹاریکا کے درمیان ہوگا۔چوتھے روز کا چوتھا اور آخری مقابلہ گروپ ای کی ٹیموں کا ہے جس میں بیلجیئم اور کینیڈا مدمقابل ہوں گے۔

error: Content is protected !!