بنگلادیش پریمیئر لیگ2023 میں کئی پاکستانی کرکٹرز بھی شامل

بنگلادیش پریمیئر لیگ2023 میں کئی پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔بدھ کو بی پی ایل کے ڈرافٹ مکمل ہوئے جس میں پاکستانی پلیئرز مختلف اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی ، محمد رضوان ، حسن علی، ابرار احمد کو میلا وکٹورینز کا حصہ بن گئے جبکہ حیدر علی،محمد وسیم جونیئر،افتخار احمد اور عثمان قادر فارچون بریشل میں شامل ہوگئے۔اس کے علاوہ وہاب ریاض ، نسیم شاہ اور اعظم خان کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ شعیب ملک ، محمد نواز اور حارث رف رنگپور رائیڈرز میں شامل ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق شان مسعود اور سلمان ارشاد ڈھاکا ڈومینیٹرز جبکہ محمد عامر اور محمد حارث شائلٹ اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق بی پی ایل کیلئے تا حال صرف9 قومی کرکٹرز کو پی سی بی نے این او سی جاری کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق وہاب ریاض ، حسن علی ، خوشدل شاہ ، شعیب ملک ، محمد نواز ان 9کرکٹرز میں شامل ہیں۔

تعارف: newseditor