قومی ٹیم میں نام نہ آنے پر فرسٹ کلاس کرکٹر محمد سعد ریٹائر

قومی ٹیم میں نام آنے کے انتظار میں تھک کر تجربہ کار فرسٹ کلاس کرکٹر محمد سعد نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ محمد سعد نے قذافی اسٹیڈیم میں قائداعظم ٹرافی کے میچ کے دوران ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔محمد سعد کے اچانک فیصلے سے ساتھی کھلاڑی بھی حیران رہ گئے۔فرسٹ کلاس کرکٹر نے آخری میچ سینٹرل پنجاب کی جانب سے سدرن پنجاب کے خلاف کھیلا، اور اپنی آخری فرسٹ کلاس اننگز میں 182 رنز بھی بنائے۔محمد سعد نے 123 فرسٹ کلاس میچز میں 33.62 کی اوسط سے 6389 رنز بنائے۔محمد سعد کا کہنا تھا کہ انٹرنیشل کرکٹ میں موقع ملنے کی امید ختم ہونے کے خدشے پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

 

انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اب مجھے موقع مل سکتا ہے، اس لیے اب کیا فائدہ۔محمد سعد نے یہ بھی کہا کہ اگلے سیزن میں پھر 10 میچز کھیلنے سے کیا حاصل ہوگا؟ اس لیے اب بس۔محمد سعد سے ساتھی کھلاڑیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ آخری اننگز کے بعد اپنی ٹیم کے علاوہ حریف ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

تعارف: newseditor