کوئٹہ (رپورٹ مہک شاہد) صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلٸے جو اقدامات ہوۓ اس کی مثال بلوچستان کی ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملے گی، آئندہ بھی ہر سال قومی چیمپئن شپ کے مقابلے منعقد کرانے کے ساتھ ساتھ تمام کھیلوں کے لیے مزید اقدامات کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام، پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی 39ویں مرد اور تیسری خواتين قومی باکسنگ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر کیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر و پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد محمود، سینٸر ناٸب صدر اصغر بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو، بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر صادق خان اچکزئی، آرگنائزنگ سیکرٹری سید حفیظ آغا، ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ رضا علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد آصف فاروقی، شیر محمد ترین، اسحاق علی، سردار زاکر و دیگر موجود تھے، خالق ہزارہ نے کہا کہ جام کمال کی وزارت اعلی سے لیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے دور حکومت تک مجھے صرف اسی لئے سپورٹس کا محکمہ دیا گیا کہ میں نے اپنے صوبے کے نوجوانوں کے لئے کچھ کیا اور مختلف سپورٹس ایونٹس منعقد کرائے جس میں ہمارے نوجوان ٹیلنٹ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا انہوں نے کہا کہ یوتھ کے لئے میں نے ہر سپورٹس کے حلقے میں بھر پور اقدامات کئے ہیں اگر مجھے دوبارہ موقع ملا تو میں اپنے صوبے اور عوام کے لئے کسی بھی شعبہ میں خدمات اسی طرح سے انجام دیتا رہوں گا چاہتا ہوں کہ ہمارے نوجوان کھیلوں میں اپنا نام پیدا کریں اس موقع پر انہوں نے باقاعدہ باکسنگ چیمین شپ کا فیتہ کاٹ کا افتتاح کیا
چیمپئن شپ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سمیت سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان کے علاوہ گلگت بلتستان اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ افتتاحی روز مختلف ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہوۓ 48 کلوگرام کے مقابلے میں پاکستان آرمی کے محمد فرہیم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے کھلاڑی محمد ظفر کو شکست دی 51 کلوگرام کے مقابلے میں آرمی کے طحہ نے واپڈا کے عطااللہ کو شکست دی جبکہ 54 کلوگرام کے مقابلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشرف خان نے خیبر پختونخوا کے سید ولی کو شکست دی 29 نومبر تک پی ایس بی جمنازیم ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ قومی باکسنگ چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کے درمیان ٹاٸٹل کی حصول کے لٸے کانٹے دار مقابلے متوقع ہے۔