سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل بروز اتوار کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا، افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم افغانستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 60 رنز سے ہرا کر تاریخی فتح حاصل کی، افغانستان کی یہ ایک روزہ کرکٹ میں سری لنکا کے خلاف پہلی کامیابی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 30 نومبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔

 

تعارف: newseditor