لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی فائنل میچ کے پہلے روز کراچی کی ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک سات وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنا لئے تھے، جس وقت کھیل ختم ہوا تو فواد عالم 38 جبکہ آصف محمود 56 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، قبل ازیں نادرن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے سندھ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک سات وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے
سندھ کی جانب سے کپتان خرم منظور 16، صائم ایوب 29، سعد خان 35، عمیر یوسف 36، فواد عالم 38 ناٹ آئوٹ، دانش عزیز 03، محمد حسن 00 ، محمد عمر 05 اور آصف محمود نے 56 ناٹ آئوٹ رنز بنائے، بارہ رنز فاضل تھے، نادرن کی جانب سے محمد موسیٰ اور مبشر خان نے دو دو جبکہ کاشف علی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔