فیفا ورلڈ کپ، برازیل نے سوئس ٹیم کو شکست دیکر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔برازیل نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔،برازیل کی ٹیم 2 میچز میں 6 پوائنٹس لیکر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پرہے۔

 

گروپ میچ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف فتح کے بعد برازیل نے ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق برازیل ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے سب سے زیادہ میچز  میں مسلسل ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ برازیل 2002 سے 2022 تک 6 ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے 17 میچز میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

تعارف: newseditor