انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی اچھی تیاری کی ہے، بابر اعظم

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کے کوشش کریں گے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی اچھی تیاری کی ہے، انگلینڈ کے خلاف محمد یوسف نے کافی رنز سکور کیے، اس لیے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے تجربے سے فائدہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی پوری اسٹرینتھ کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں اس لیے امید کرتے ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی جلد صحتیاب ہوں۔بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی اور کپتانی کرنا فخر کی بات ہے لہٰذا اللہ نے کپتانی دی ہے تو اللہ ہی لے سکتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہمیشہ شائقین کرکٹ محظوظ ہوتے دکھائی دیے ہیں، راولپنڈی ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کے کوشش کریں گے۔

error: Content is protected !!