آسڑیلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری پہلے میچ کے پہلے دن آسڑیلیا کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنا لئے ہیں، پرتھ میں جاری ٹیسٹ میچ کا ٹاس آسڑیلیا نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کھیل کے اختتام تک آسڑیلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنالئے ، مارنس لبوشین 131 اور سٹیون سمتھ 50 زنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ڈیوڈ وارنر پانچ اور عثمان خواجہ 65 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور کائل میئرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔