قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف ٹانگ میں کھینچائو کے باعث انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بولنگ کے لیے میدان میں نہ اتر سکے۔حارث رئوف انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے۔ گزشتہ روز حارث رئوف نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ذرائع کے مطابق حارث رئوف کو ٹانگ کی دائیں جانب کھینچائو محسوس ہو رہا ہے تاہم حارث رئوف کو انجری نہیں ہوئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حارث رئوف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل سٹاف مانیٹر کر رہا ہے۔