رستم لاہور دنگل 11 دسمبر کو ہوگا

لاہور میں 25 سال بعد رستم لاہور دنگل 11 دسمبر کو ہوگا، ٹائٹل کشتی سائیکلنگ ویلوڈروم میں ہوگی۔لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہر اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹائٹل کشتی ہیرا پہلوان اور طیب رضا پہلوان کے درمیان ہوگی۔مہر اکرم نے کہا ہے کہ رستم لاہور دنگل کی ٹائٹل کشتی کے موقع پر داخلہ فری ہوگا۔مہر اکرم نے بتایا کہ رستم لاہور کے فاتح کو 1 لاکھ روپے نقد انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دنگل کے لیے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔مہر اکرم کا کہنا تھا کہ رستم لاہور کے بعد رستم پاکستان کا دنگل کرایا جائے گا۔

تعارف: newseditor