میرپور ٹیسٹ، بھارت پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب
بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میرپور میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کے پہلی اننگزکے سکور 227 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 314 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی جس کے بعد اسے بنگلہ دیش پر پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری حاصل ہوئی، دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنائے تھے جبکہ وکٹ پر نجم الحسن شانتو پانچ اور ذاکر حسن دو رنز کے ساتھ موجود تھے، بنگلہ دیش کی ٹیم خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 80 رنز درکار ہیں، قبل ازیں بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 314 رنز پر آئوٹ ہوئی، بھارت کی جانب سے شیریاس آیر نے 93، اکسر پٹیل نے 87 رنز کی اننگز کھیلی، بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور تیج الاسلام نے چار چار جبکہ تاشکین احمد اور مہدی حسن میراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔