کراچی میں کھیلے گئے پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن بلوچستان کو 50رنز سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے، تفصیلات کے مطابق سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم 48.2 اوورز میں 254 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، سنٹرل پنجاب کی جانب سے طیب طاہر 71 ، احمد شہزاد 61، محمد فیضان 37 اور کپتان عامر یامین 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
بلوچستان کی جانب سے محمد جنید 5 ، کاشف بھٹی نے 2 ، عماد بٹ اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بلوچستان کی ٹیم 42.3 اووز میں204رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 50 کے فرق سے ہار گئی، بلوچستان کی جانب سے بسم اللہ خان 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، علی شفیق نے تین، ظفر گوہر اور محمد علی نے دو دو جبکہ عامر یامین، قاسم اکرم اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔