امید ہے میرا نام بھی سکواڈ میں آئیگا، عابد علی

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کہنا ہے کہ میں نے تین سنچریاں اسکور کی ہیں، فٹنس کا مسئلہ نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ صحتیاب ہو کر کرکٹ کھیل رہا ہوں، اپنی پرفارمنس سے فٹنس بھی ثابت کی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام بھی جلد اسکواڈ میں آئیگا، ہمارا کام پرفارم کرنا اورتوجہ حاصل کرنا ہے، نام آنا قسمت کی بات ہے۔عابد علی نے یہ بھی کہا کہ میں نیتین سنچریاں اسکورکی ہیں، فٹنس کا مسئلہ نہیں، سسٹم کوئی بھی ہو ہمیں اس کے مطابق کھیلنا ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس بہتربنانے کی طرف دھیان دینا چاہیے۔عابد علی نے مزید کہا کہ ہماری ون ڈے ٹیم اچھی ہے، پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز جیتے گی۔

error: Content is protected !!