دنیا بھر کے کرکٹرز اور خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے کھلاڑی جنوری میں دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں منعقد ہونے والے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ T20 کے افتتاحی سیزن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں متحدہ عرب امارات کے لیے 31 ٹی ٹوئنٹی میں 817 رنز بنانے والے ٹاپ آرڈر بلے باز چراغ سوری دبئی کیپٹلز کے اسکواڈمیں شامل ہیں اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دبئی کیپٹلز میں شمولیت خوش آئند ہے اور مجھے بہت خوشی ہوئی جب میرا چناو دبئی کیپیٹلز میں ہوا کیونکہ میں دہلی میں پیدا ہوا تھا اوردبئی کیپیٹلز کی آئی پی ایل میںدہلی فرنچائز ہے ۔
چراغ سوری اس سے قبل آئی پی ایل 2017 میں گجرات لائنز اسکواڈ کا حصہ رہ چکے ہیں لیکن اس وقت دبئی میں مقیم ہے وہ بیس برس قبل دبئی منتقل ہوئے دہلی اور دبئی کے بارے میں سوری کا کہنا تھا کہ میرا بچپن دہلی میں گزرا ہے جہاں میں نے دوستوں کے ساتھ دہلی کی سڑکوں پر کرکٹ کھیلی اور آج بھی وہ لمحات یاد ہیں لیکن دبئی میں کرکٹ کے لئے ماحول سازگار ہے اور یہاں تیزی سے کرکٹ مقبول ہو رہا ہے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کی وجہ سے خطے میں مزید مقبولیت ہو گی اور یقیناً دنیا بھر کے تمام کرکٹرز کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے دریں اثنا، اس سال کے شروع میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر جیش گیانی نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپٹلز کے لیے کھیلنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ مجھے دبئی کیپٹلز نے چن لیا ہے تو میں واقعی خوش تھا۔ اس شاندارموقع کے لیے میں ٹیم منیجمنٹ کا مشکور ہوںاور میری کوشش ہوگی اچھا پرفارم کروں۔دبئی کیپٹلز 13 جنوری 2023 کو افتتاحی تقریب کے بعد دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ایکشن میں ہوں گی ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں چھ ٹیمیں شامل ہیں اور متحدہ عرب امارات میں 34 میچ کھیلے جائیں گے