کراچی ٹیسٹ، سرفراز اور سعود شکیل پاکستانی ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو بچنے میں مصروف

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز چائے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا لئے ہیں اور اب سے میچ کے آخری سیشن میں جیت کیلئے مزید 140 رنز درکار ہیں، وکٹ پر سرفراز احمد 65 اور سعود شکیل 27 رنز کے ساتھ موجود ہیں، قبل ازیں پاکستان کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے 0، امام الحق نے 12، میر حمزہ نے صفر، شان مسعود نے 35، کپتان بابر اعظم نے 27 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم سائوتھی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

تعارف: newseditor