سرفراز احمد کا بیٹا بھی کارکردگی پر خوش

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پر ان کا بیٹا عبداللہ بھی خوش ہو گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عبداللہ کی ایک تصویر شیئر ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد کا بیٹا عبداللہ بھی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے والد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔تصویر میں نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کین ولیمسن، پاکستان کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز میں سرفراز احمد کی فائٹنگ سنچری کے باعث پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ڈرا کیا تھا۔سرفراز احمد کو ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

تعارف: newseditor