شاہین شاہ کی شاندار کارکردگی،مڈل سیکس کائونٹی نے لیسٹرشائر کو شکست دیدی

انگلش کانٹی چمپئین شپ میں پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بالنگ کی بدولت مڈل سیکس نے لیسٹر شائر کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔مڈل سیکس کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ مڈل سیکس نے لیسٹرشائر کے خلاف 10 وکٹوں سے شاندار جیت درج کی۔ پاکستانی پیسر نے لیسٹر شائر کے خلاف میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے  میچ میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی نے پہلی اور دوسری اننگز میں تین تین وکٹیں حاصل کی۔

error: Content is protected !!