قومی ویمن کرکٹ ٹیم آسڑیلیا روانہ

قومی خواتین کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے سیریز کھیلنے کے لیے کراچی سے روانہ ہو گی۔پاکستان ویمن ٹیم کل  رات دبئی سے برسبین پہنچے گی، پاکستان ویمن ٹیم بسمہ معروف کی زیر قیادت آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔16 جنوری سے میزبان اور موجودہ چیمپئن آسٹریلیا، برسبین، سڈنی، ہوبارٹ اور کینبرامیں پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبانی کرے گا، آسڑیلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے جس ویمن ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس میں بسمہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، کائنات امتیاز، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، ناشرہ ساندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں، آسڑیلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، جویرا خان، منیبہ علی( وکٹ کیپر)، ناشرا ساندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور طوبیٰ حسن

تعارف: newseditor