تھر فلڈ ریلیف جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان نے جیت لی

تھرپارکر میں تھرفلڈ ریلیف جیپ ریلی کے آخری روز پری پیئرڈ کیٹگری کے مقابلے مکمل ہوگئے۔ایونٹ کی سب سے بڑی ریس صاحبزادہ سلطان نے اپنے نام کی، صاحبزادہ سلطان نے ریسنگ ٹریک کا فاصلہ 1 گھنٹہ 8 منٹ اور 35 سیکنڈ میں طے کیا۔بی کیٹیگری میں نعمان سرنجم 1 گھنٹہ 5منٹ اور 41 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے فاتح قرار پائے۔سی کیٹیگری میں سیدظہیر ایک گھنٹہ 10 منٹ اور 39 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے کامیاب ہوئے۔ڈی کیٹیگری میں شکیل احمد نے ایک گھنٹہ 15 منٹ اور 33 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے میدان مارا۔خواتین کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں صرف ماہم شیرازنے ٹریک کا فاصلہ 1 گھنٹہ 24 منٹ 28 سیکنڈ میں طے کیا۔

تعارف: newseditor