آسڑیلیا جنوبی افریقہ کا تیسرا ٹیسٹ ڈرا، سیریز آسڑیلیا نے جیت لی

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا جس کے بعد میزبان ٹیم نے سیریز 0-2 سے جیت لی۔سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں فالو آن پر جنوبی افریقا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 106 رنز بنائے ۔اس سے قبل پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کا اسکور 255 رنز تھا اور آسٹریلیا نے 4 وکٹ پر 475 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی تھی۔میچ میں عثمان خواجہ کو پلیئر آف دی میچ جبکہ ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!