پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کے ڈی میرٹ پوائنٹ کیخلاف اپیل کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوئے راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کے ڈی میرٹ پوائنٹ کے خلاف اپیل کردی۔پی سی بی نے گزشتہ ماہ کے آخر میں آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تصدیق کی اور بتایا کہ راولپنڈی پچ کے ڈی میرٹ پوائنٹ کی رپورٹ 13 دسمبر کو موصول ہوئی۔پی سی بی حکام کے مطابق مکمل کیس تیار کر کے آئی سی سی کو اپیل کی گئی ہے اور موقف اختیار کیا گیا کہ طریقہ کار کے برعکس پنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔پی سی بی نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ پنڈی ٹیسٹ کی پچ میں بائونس ناہموار نہیں تھا، اوسط سے کم درجے کی قرار دیے جانے کے تمام پہلو مکمل نہیں ہوتے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کی پچ کو اوسط سے کم قرار دیا گیا تھا۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے فیصلے پر پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی پنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

تعارف: newseditor