پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔پاکستانی ٹیم براستہ بحرین، دمام پہنچی، 24 رکنی قومی اسکواڈ میں ماریہ خان ٹیم کی قیادت کریں گی، ملیکہ نور بطور نائب کپتان ان کی معاون ہوں گی۔منتخب اسکواڈ میں فارورڈز عالیہ صادق، انمول ہیرا، نادیہ خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار، ظہمینہ ملک اور زویا ذیشان، مڈفیلڈرز ماریہ خان، آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید اور سوہا ہیران، ڈیفینڈرز ملیکہ نور، مشال اکرم بھٹی، نزالیہ صدیقی، سحر زمان، صاحبہ شیردل، سارہ خان اور صوفیہ قریشی، گول کیپرز فاطمہ ناز، مافیہ پروین، نشا اشرف اور رومیسا خان شامل ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز ایونٹ کے افتتاحی روز 11 جنوری کو کوموروس کے خلاف کرے گی، دوسرا میچ 15جنوری کو ماریشس اور تیسرا 19 جنوری کو سعودی عرب سے ہوگا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ4 ملکی ٹورنامنٹ کیلئے منتخب اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔