بگ بیش لیگ، پرتھ سکارچرز نے برسبین ہیٹ کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) کے 37 ویں میچ میں پرتھ سکارچرز نے برسبین ہیٹ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔برسبین میں کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، میکس بریانٹ 36، کپتان عثمان خواجہ 28 ، میتھ رینشا 27 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

 

سکارچرز کی طرف سے جیسن بہرنڈورف نے 21 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ میتھیو کیلی نے دو اور اینڈریو ٹائی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔پرتھ سکارچرز نے 156رنز کا ہدف ایرون ہارڈی اور جوش انگلس کی شاندار شراکت کے باعث باآسانی 17ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ہارڈی نے 45 بالوں پر 65 اور جوش نے 35 بالوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔برسبین ہیٹ کے زیویر اور میتھیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جبکہ جیسن بہرنڈورف کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor