تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں دو تبدیلیاں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے امام الحق کی جگہ شان مسعود کو جبکہ نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے، دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین اور حارث رئوف۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی کین ولیمسن(کپتان)، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم سادھی اور لوکی فرگیوسن۔

تعارف: newseditor