سنوکر کے ورلڈ چیمپئن احسن رمضان نے شادی کرلی

 

انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے ورلڈ چیمپئن اور نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی بی ایس ایف چیمپئن کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، احسن کی دلہن کا نام رومیسہ ہے جو میٹرک کی طالبہ ہیں۔

 

یاد رہے کہ گذشتہ سال آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ایرانی حریف عامر سرکوش کو 6-5 سے شکست دے کر کم عمر ترین ورلڈ سنوکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔خیال رہے کہ احسن رمضان نے قومی انڈر 16، 17 اور 18 ٹائٹل بھی جیتے ہیں جبکہ وہ قومی انڈر 21 چیمپئن شپ میں رنراپ رہے ہیں۔

error: Content is protected !!