نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں سنچری سکور کرنے والے پاکستانی بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ یہ سیریز میرے لیے بہت اہمیت کی حامل تھی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ یہ سیریز میرے لیے بہت اہمیت کی حامل تھی، ٹیم کا کمبینیشن جو بنا ہے وہ اچھا ہے۔فخر زمان نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد یہ میری پہلی سیریز ہے، پاکستان کپ کے میچز میں نے درد میں کھیلے ہیں، اب پی سی بی کے تمام ٹیسٹ کر کے میں یہاں آیا ہوں، ورلڈکپ کی تیاری کر رہا ہوں ،خود کو جلدی فٹ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی لیکن فلپ نے کیویز کو میچ جتوایا، ایسا لگ رہا تھا کہ فلپس مختلف کرکٹ کھیل رہا ہے، ڈریسنگ روم میں ہم ولیمسن کے آئوٹ ہونے کا سوچ رہے تھے،نسیم شاہ ہوتا تو امید تھی وہ اچھی گیند کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم اچھے میچ جیتتے رہے ہیں، ورلڈ کپ کے لیے بھی اچھا کمبینیشن ہے ہمارا، دنیا میں ہماری فاسٹ بولنگ مانی جاتی ہے۔