آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ ; میڈ ی کیم گرو پ کی مسلسل تیسری کامیابی

 

آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ۔میڈ ی کیم گرو پ کی مسلسل تیسری کامیابی۔

ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کر دہ آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں میڈی کیم گروپ نے رنگون والا کو 34 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر کے گروپ سی میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

میڈی کیم گروپ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 180 رنز بنائے۔ علی بٹ نے 4 چوکو ں 2 چھکو ں کی مدد سے 51، حیدر عباس نے 42 اور عبداللہ فضل نے 22 رنز بنائے۔سعد بن یوسف نے 38 رنز دیکر 4 اور جنید الیاس نے 25 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں رنگون والا کی ٹیم 146 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔محمد افضل 6 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 46 ، حظیفہ منیر نے 36 اور افروز نے 30 رنز بنائے۔

فیاض حسین نے 21 رنز دیکر 4 جبکہ علی بٹ اور عدنان خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ار ایل سی اے گلبرگ گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ذیڈ ایس انٹر پرائز ز نے بلال کیمیکل کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

بلال کیمیکل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔عبدل ماجد نے 23 رنز بنائے۔طہہ اقبال اور حظیفہ سعود نے 3-3 جبکہ محمد آصف نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں ذیڈ ایس انٹر پرائز ز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 92 رنز بنا لئے۔ ہارس علی خان نے 37 ، احد علی نے 26 اور محمد احمد نے 21 رنز بنائے۔

 

 

error: Content is protected !!