قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بیٹیوں کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی رحمیتں ہیں میرے پاس، ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلتے دیکھا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی بیٹیوں کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔وائرل ہونے والے کلپ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پٹھانوں میں کافی ہوتا ہے کہ بیٹا کیوں نہیں ہے، اس کیلئے لوگ تعویز وغیرہ کرتے ہیں جس کے میں شدید خلاف ہوں، میں اپنی اہلیہ کو کئی بار حدیث سنائی کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں جس کو اولاد دوں تو یہ کہتا ہوں کہ باپ کی فکر نہ کرو، باپ کا سہارا میں بنوں گا، قرآن مجید پر ہمارا پختہ ایمان اور یقین ہے اللہ تعالیٰ نے باپ، بیٹی اور ماں، بیٹے کا رشتہ بنایا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اہلیہ بھی بیٹے کی کمی محسوس کرتی تھی لیکن انہیں کبھی فکر اس لیے نہیں ہوئی کہ ان کا شوہر مطمئن ہے، بیٹیوں سے بہت خوش ہوں، انہیں محبت دیتا ہوں۔بیٹیوں سے تعلق کے حوالے سے آفریدی نے جواب دیا کہ بہت قسمت والا ہوں کہ میرے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں، ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے دیکھا ہے۔