خراب فارم کی وجہ سے بابر دبائو میں تھا، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ آل رائونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے بہت پرجوش ہیں، ہماری طاقت بولنگ اور انگلینڈ کی طاقت بیٹنگ ہے، فائنل بہترین ہوگا۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ سابق چیمپئن ہے اور اس کے پاس بہترین کھلاڑی بھی ہیں، دعائوں نے کام کردیا اس لیے اب ہمارا وقت ہے۔ورلڈ کپ کے سفر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاداب خان نے کہا کہ بطور ٹیم ہم نے اچھا کھیلا، پاک بھارت میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت بڑا ہوتا ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہم نے میچ جیتنے کی کوشش کی تھی

 

بچپن سے ہم بھی یہی سوچتے تھے کہ ورلڈ کپ نہ جیتیں مگر ہم بھارت کو شکست دیں۔شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں سب نے 100 فیصد کارکردگی دکھائی مگر ہم اچھا اختتام نہ کرسکے لیکن ہم جانتے تھے کہ ہم بھارتی ٹیم سے بہتر ہیں۔بابر اعظم کی خراب فارم اور کیمرے کے پیچھے وہ کیسے ہیں کہ سوال کا جواب دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کپتان خراب فارم کے باعث دبائو میں تھا کیونکہ وہ ایسا کھلاڑی ہے جو ہمیشہ رنز کرتا ہے۔ شاداب خان نے مزید کہا کہ سابق کھلاڑی جو ہمارے ساتھ کھیلے، جب وہ تنقید کرتے ہیں تو برا لگتا ہے۔

error: Content is protected !!