پی ایف ایف کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 16 جنوری کو طلب

پی ایف ایف کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 16 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ملک محمد عامر ڈوگر کریں گے۔ پی ایف ایف کوآرڈینیشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان میں دورہ کرنے والے فیفا کے وفد کو پی ایف ایف کے انتخابات کے سلسلہ میں اپنے گروپ کی جانب سے تجویزیں اور موقف دینے کے حوالے سے مختلف امور زیربحث لائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے آئندہ ہونے والے انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اجلاس میں ملک بھر سے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر سے نمائندے شرکت کریں گے۔

تعارف: newseditor