بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے میلبرن سٹارز کو تین وکٹوں سے شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے میچ میں برسبین ہیٹ نے میلبرن سٹارز کو تین وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق برسبین ہیٹ نے ٹاس جیت کر پہلے میلبرن سٹارز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز سکور کئے، نک لارکین 58، بیو ویبسٹر 36 اور تھامس راجرز 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، برسبین ہیٹ کی جانب سے مائیکل نیسر نے 4، سپینسر جانسن، جیمز بیزلے اور میٹ رینشا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں برسبین ہیٹ نے مطلوبہ ہدف بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا، میٹ رینشا نوے رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ جمی پیئرسن نے بائیس رنز بنائے، میلبرن سٹارز کی جانب سے لیام ہیٹچر اور ایڈم زمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نتھن کولٹر نائل اور کلنٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، میٹ رینشا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تعارف: newseditor