نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری

لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔رپورٹ مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکی کی جانب سے زیادتی کے الزام پر نیپال کی عدالت نے جمعرات کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔رپورٹس کے مطابق17 سالہ لڑکی نے گزشتہ دنوں سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے گزشتہ ماہ کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

 

سندیپ لامیچانے اس وقت ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ اگر نیپال میں نہیں ہیں تو ان کی گرفتاری کے لیے بیرون ملک قانون نافذ کرنے والے اداروں یا انٹرپول کی مدد لی جاسکتی ہے۔دوسری جانب کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کا کہنا ہے کہ سندیپ ہمارا کھلاڑی ہے لیکن اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو ہم اس کی حفاظت نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ سندیپ لامیچانے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔

error: Content is protected !!